• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارکیٹ میں آٹے کی کمی کی افواہیں بے بنیاد ،ڈائریکٹر جنرل فوڈ پنجاب

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل فوڈ پنجاب امجد حفیظ نے بتایا ہے کہ15 جولائی کو لاہور اور راولپنڈی کی مارکیٹوں میں مجموعی طور پر ساڑھے 6 لاکھ کلو سے زائد آٹے کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔مارکیٹ میں آٹے کی کمی کی افواہیں بے بنیاد ہیں، فیلڈ مانیٹرنگ اور زمینی حقائق وافر دستیابی کی تصدیق کرتے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل فوڈ پنجاب نے کہا کہ لاہور اور راولپنڈی سمیت صوبے کے بڑے اضلاع میں آٹے کی فراہمی مکمل طور پر وافر، بلاتعطل اور پْرسکون انداز میں جاری ہے، اور مارکیٹ میں آٹے کی قلت کے حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام تر باتیں زمینی حقائق کے برعکس ہیں۔
لاہور سے مزید