لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 44 واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقد ہوا-سینڈیکیٹ اجلاس میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر سدرہ سلیم، رجسٹرار یونیورسٹی پروفیسر ندیم، پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید، پروفیسر بلقیس شبیر، ایم ایس گنگارام ہسپتال پروفیسر عارف افتخار، ڈائریکٹر بجٹ اینڈ فنانس حماد الرب و دیگر فیکلٹی ممبران کی شرکت ہوئی -وڈیو لنک کے ذریعے رکن پنجاب اسمبلی نوشین عدنان خان، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن زاہدہ اظہر، فاطمہ فضل، بلال مجید اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے ریحانہ عظیم نے شرکت کی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے 43 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی-