• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت کےتحفظ کیلئے ہرمسلمان کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،مفتی محمد حسن

لاہور( خبر نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مزنگ یونٹ لاہور کے زیرِ اہتمام مقامی شادی ہال، عابد مارکیٹ میں ’’تاجر کنونشن‘‘ (بسلسلہ تیاری یکم اگست اور 7 ستمبر ختم نبوت کانفرنس) منعقد ہوا۔ کنونشن کی صدارت حاجی میاں طارق فیروز نے کی جبکہ سرپرستی پیر میاں رضوان نفیس نے کی، جبکہ مہمان خصوصی پیر طریقت، رہبرِ شریعت حضرت مفتی محمد حسن امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورتھے۔ کنونشن میں علماء کرام، تاجر برادری اور ختم نبوت کے کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ کنونشن میں مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی، مولانا عبدالعزیز، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم مولانا عبدالرحیم، مولانا قاری علیم الدین شاکر، مولانا عبدالحفیظ، مفتی مختار احمد، مولانا غلام مصطفیٰ، مولانا سمیع اللہ اور مولانا صہیب مصطفیٰ، حافظ فرحان فخر، بھائی ابراہیم، شیخ اصغر، شیخ جمیل، محمود الحسن بادشاہ نے شرکت کی۔ مفتی محمد حسن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہر مسلمان کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی اس جدوجہد کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
لاہور سے مزید