لاہور (خصو صی رپورٹر)پنجاب میں مون سون سیزن کے دوران نکاسی آب کا جائزہ اجلاس ہوا ۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل،ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید نے جاری ترقیاتی کاموں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا مون سون کے دوران شہری علاقوں میں بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کو اولین ترجیح قرار دیا۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے نکاسی آب کے تمام آپریشنل پلانز پر مؤثر اور بروقت عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر کی نشیبی علاقوں کی خصوصی نگرانی اور پانی کے فوری اخراج کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔