لاہور( خصوصی رپورٹر ) پی ایچ اے لاہور اور الخدمت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے جیلانی پارک میں مون سون شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی مینجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے زاہد پرویز وڑائچ نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل مینجنگ ڈائریکٹر زونا بٹ، پراجیکٹ ڈائریکٹر وقار رحمان، پی ایچ اے ٹیم اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے شرکت کی اور جیلانی پارک میں پودے لگائے۔ اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر پی ایچ اے زاہد پرویز وڑائچ نے کہا کہ شجر کاری مہم کا مقصد لاہور کے گرین کور میں اضافہ ہے