• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی وزیر داخلہ آج پاکستان پہنچیں گے، اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے

اسلام آباد ( فاروق اقدس) ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی آج پیر کو دو روزہ سرکاری دورے پر اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچیں گے‘ ذرائع کے مطابق یہ دورہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر کیا جا رہا ہے جس کے دوران ایرانی وزیر داخلہ پاکستان کی اعلی سیاسی وعسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر داخلہ کے ہمراہ ایران کی مختلف وزارتوں کے اعلی حکام بھی وفد میں شامل ہوں گے‘ دورے کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات‘ سرحدی سلامتی‘ باہمی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔

اہم خبریں سے مزید