• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کا سالانہ درآمدی بل IMF تخمینے سے زیادہ

اسلام آباد (عاطف شیرازی) مشرق وسطیٰ کشیدگی کےباعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تاریخی اضافے نےپاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کاسالانہ درآمدی بل آئی ایم ایف کےتخمینےسے زیادہ کردیا،مالی سال 2025-26 میں پاکستان کا آئل امپورٹ بل آئی ایم ایف کے تخمینے سے ایک ارب اٹھاون کروڑ ڈالر اضافے کے بعد سولہ ارب چھیاسی کروڑ ڈالرپر پہنچ گیا،عالمی مالیاتی فنڈ نےرواں مالی سال2026۔27 کیلئے پاکستان کے آئل امپورٹ کا تخمینہ سولہ ارب اکتیس کروڑ ڈالرز لگایا ہے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تاریخی اضافے نے جہاں ایک طرف پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں اضافہ کیا تووہیں دوسری طرف پاکستانی شہری ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ مہنگا پیٹرول اور ڈیزل خریدنے پر مجبور ہوئے،سرکاری دستاویزات اور آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے تخمینہ جات سے معلوم ہوتا ہے کہ30 جون کو ختم ہونے والےمالی سال2025۔26میں پاکستان کی تیل درآمدات16 ارب86 کروڑ ڈالرز پر پہنچ گئیں اور آئی ایم ایف کاگذشتہ مالی سال پاکستان کےآئل امپورٹ کا تخمینہ15ارب28 کروڑ ڈالرزتھا یعنی پاکستان کی سالانہ آئل امپورٹ آئی ایم ایف کےتخمینے سے ایک ارب 58 کروڑ ڈالرز زیادہ رہی،دستاویزات کے مطابق پاکستان کی تیل درآمدات میں مالی سال 2025۔26کے دوران سالانہ بنیادوں پر5 اعشاریہ 76فیصد کا اضافہ ہوا۔

اہم خبریں سے مزید