• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (نیوز ڈیسک)ٹرمپ کے دورہ کے باعث فٹبال شائقین اور میڈیا کو طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑا، فیفا نمائندوں کو 6 گھنٹے قبل اسٹیڈیم پہنچنے کی ہدایت، سخت سیکورٹی انتظامات اور تلاشی لی گئی۔فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان ہونے والے مقابلے سے قبل، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شرکت کی وجہ سے نیو جرسی اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے شائقین، میڈیا نمائندوں اور عملے کو طویل قطاروں اور شدید تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ٹورنامنٹ کے فائنل سے 48 گھنٹے قبل فیفا نے میڈیا نمائندوں کو ای میلز کے ذریعے ہدایت کی تھی کہ وہ کک آف سے کم از کم چھ گھنٹے پہلے اسٹیڈیم پہنچیں، جبکہ یہ بھی خبردار کیا گیا تھا کہ میچ شروع ہونے سے 150 منٹ قبل متعدد سڑکیں بند کر دی جائیں گی۔میڈیا نمائندوں اور عملے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، جن میں امریکی سیکرٹ سروس کے اہلکاروں کی جانب سے تلاشی بھی شامل تھی، جس کے باعث داخلے کے مقام پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔فیلڈ لیول میڈیا کے ایک رپورٹر کے مطابق قطار میں کھڑے ہونے سے لے کر ابتدائی سیکیورٹی چیک مکمل ہونے تک تقریباً 90 منٹ لگے، جبکہ اس سے پہلے آنے والے بعض میڈیا نمائندوں نے تین گھنٹے یا اس سے زیادہ انتظار کرنے کی اطلاع دی۔

اہم خبریں سے مزید