اسلام آباد (آئی این پی ) جے یو آئی (ف)کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر قاسم نواز عباسی نے کہا کہ سیاسی جماعت کے لائرز کنونشن سے بار ایسوسی ایشن کا کوئی تعلق نہیں، بار ایسوسی ایشن آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں پر اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جے یو آئی (ف)کے وکلا کنونشن سے اظہارِ لاتعلقی کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد میں ایک سیاسی جماعت کے لائرز کنونشن سے بار ایسوسی ایشن کا کوئی تعلق نہیں۔ بار ایسوسی ایشن کے مطابق مذکورہ وکلا کنونشن میں اس کا نہ کوئی کردار ہے اور نہ ہی وہ اس کی تائید یا حمایت کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تاثر دینا درست نہیں کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اس تقریب سے وابستہ ہے۔