• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای ملک میں موجود نہیں، اسرائیلی ذریعے کا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) عرب میڈیا نے اسرائیلی ذریعے کے حوالےسے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای ملک میں موجود نہیں، مجتبیٰ خامنہ ای تاحال عوام سے دور، تحریری بیانات پاسداران حکام تیار کرتے ہیں، امریکا نہیں چاہتا اگر ایران اسرائیل پر حملہ کرے تو اسرائیل جوابی کارروائی میں ایران پر حملوں میں شریک ہو۔ عرب نشریاتی ادارے نے ایک نامعلوم اسرائیلی سکیورٹی ذریعے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اس وقت ایران میں موجود نہیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اپنے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کی 28 فروری کو امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہادت کے بعد منصب سنبھالنے والے مجتبیٰ خامنہ ای اب تک کسی عوامی تقریب میں نظر نہیں آئے اور صرف تحریری بیانات جاری کیے ہیں۔ اسرائیلی ذریعے نے مزید دعویٰ کیا کہ ان بیانات کی تیاری پاسدارانِ انقلاب کے نئے سربراہ احمد وحیدی اور دیگر اعلیٰ حکام کرتے ہیں۔ ذریعے کے مطابق ایران میں داخلی اختلافات شدت اختیار کرچکے ہیں، جو پاسدارانِ انقلاب کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید