• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ساڑھے تین ہزار سرکاری اسکول، کسی میں معیاری تعلیم نہیں، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کر اچی میں ساڑھے تین ہزار سرکاری اسکول، کسی میں معیاری تعلیم نہیں، پاکستان حکمرانوں اور جرنیلوں کا نہیں عوام کااور ہم سب کا ہے، ملک کسی اور آپریشن سے نہیں تعلیمی آپریشن سے آگے بڑھے گا۔جاگیردار، وڈیرے ، بیوروکریٹ، جرنیل تقسیم نہیں ہوتے، عوام کو زبانوں، ذاتوں او ر علاقوں میں تقسیم کیا جاتا ہے،اب ہمیں متحد ہونا ہوگا ۔حکمران طبقہ سیکڑوں ارب روپے تعلیم کا بجٹ کھا جاتا ہے۔ آئین و دستور کے مطابق حکومت و ریاست کا فرض اور عوام کا حق ہے کہ مفت اورمعیاری تعلیم دی جائے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کی شب یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں الخدمت بنوقابل پروجیکٹ کے تحت چوتھے سالانہ کانووکیشن تقریب تقسیم اسناد میں شریک ہزاروں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، حافظ نعیم الرحمن نےکہا کہ جو لوگ ہمارے راستے روکنا چاہتے ہیں ہم ان کا راستہ روک دیں گے۔ بنوقابل پروگرام گیم چینجر بن گیا ہے، ملک کسی اور آپریشن سے نہیں تعلیمی آپریشن سے آگے بڑھے گاجس کا جو کام ہے وہ اپنے حصے کا کام کرے،پاکستان کے نوجوانوں میں پوٹینشل موجود ہے وہ آئی ٹی کے میدان میں آگے بڑھیں۔ کراچی میں ساڑھے 3 ہزار سرکاری اسکول ہیں کسی میں بھی معیاری تعلیم نہیں ہے۔ حکمران طبقہ سیکڑوں ارب روپے تعلیم کا بجٹ کھا جاتا ہے۔ ہم نے بنو قابل پروگرام ذاتی فائدے کے لئے نہیں صرف ملک کے نوجوانوں کے فائدے کے لئے شروع کیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان آگے بڑھیں اور ملک کا نام روشن کریں۔ بنوقابل کورس مکمل کرنے پر ہزاروں طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، الخدمت بنو قابل پروجیکٹ کا آج گریجویشن کانووکیشن ملکی تاریخ کی سب سے بڑی گریجویشن تقریب ہے۔ بنو قابل پروگرام ملک میں موجود اقلیتی برادری سے وابستہ بچوں اور بچیوں کے لئے بھی ہے۔ پاکستان کو عظیم تر پاکستان بنائیں گے۔ ہم نے آئی ٹی یونیورسٹی کا خواب دیکھا اب بہت جلد آئی ٹی یونیورسٹی بنائیں گے۔ کانووکیشن سے سی ای او الخدمت و چیئرمین بنوقابل پاکستان نوید علی بیگ نے بھی خطاب کیا، تقریب میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق ودیگر بھی موجود تھے۔ تقریب میں الخدمت بنو قابل پروجیکٹ سے گریجویٹ کرنے والے 10ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جن میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں، حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی مجموعی طور 50 سال سے سندھ پر قابض ہے۔ جاگیردار، وڈیرے ، بیوروکریٹ اور جرنیل تقسیم نہیں ہوتے لیکن عوام کو زبانوں، ذاتوں او ر علاقوں میں تقسیم کیا جاتا ہے،جب یہ لوگ تقسیم نہیں ہوتے تو ہم کیوں تقسیم ہوتے ہیں، اب ہمیں متحد نا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے محسوس کیا کہ کوئی بھی نوجوانوں کا ہاتھ تھامنے کے لئے تیار نہیں ہے، نوجوانوں میں صلاحیت موجود ہے اور وہ پڑھنا چاہتے ہیں لیکن حکمرانوں نے تعلیم کے دروازے بند کردیئے ہیں، سرکاری ملازمتیں نوجوانوں کو نہیں ملتیں، کراچی کی صنعتیں ملک سے باہر جارہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید