کراچی طاہرعزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سیدناصر حسین شاہ بیرون ملک سے کراچی واپس پہنچ گئے واضح رہے وہ دس روز قبل اپنے طبی معائنے اور پروسیجر کے لئے ابوظہبی گئے تھے جو کامیاب رہا وزیر بلدیات کے ترجمان نے بتایا کہ سید ناصر حسین شاہ پیر سے اپنے دفتری امور معمول کے مطابق انجام دینا شروع کر دیں گے دریں اثناسید ناصر حسین شاہ نے یوم الحاق پاکستان پر اپنےپیغام میں کہا کہ19 جولائی 1947 کو کشمیری عوام نے اپنی آزاد مرضی سے پاکستان کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کیایہ دن نہ صرف کشمیری عوام کے عزم و حوصلے کی علامت ہے بلکہ پاکستان اور کشمیر کے درمیان گہرے تعلقات کی بنیاد بھی ہےکشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔