• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی عدم ادائیگی پر سخت ریکوری کا نیا نظام نافذ

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) فنانس ایکٹ 2026-27کے تحت پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی عدم ادائیگی پر سخت ریکوری کا نیا نظام نافذ ،اوگرا لائسنس یافتہ کمپنیوں کے لیے پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی ادائیگی لازمی قرار ، پیٹرولیم لیوی کی 90 روز تک عدم ادائیگی پر انکم ٹیکس بقایاجات کی طرز پر ریکوری اور لیٹ پیمنٹ سرچارج لاگو ہوگا ،پیٹرولیم مصنوعات (پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی) آرڈیننس 1961 میں اہم ترامیم منظور کر لی گئی ہیں جن کے ذریعے پیٹرولیم لیوی اور نئی کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی وصولی، تاخیر سے ادائیگی پر سرچارج، نادہندگان سے ریکوری، اوگرا سے لائسنس یافتہ کمپنیوں کی ذمہ داریوں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی قانونی تعریف کو مزید واضح اور سخت بنا دیا گیا ہے۔ ترمیم کے مطابق "کمپنی" کی تعریف میں آئل مارکیٹنگ کمپنی کے ساتھ وہ افراد بھی شامل کر دیے گئے ہیں جو اوگرا کے جاری کردہ لائسنس کے تحت استعمال شدہ لبریکیٹنگ آئل کی تیاری، ریفائننگ یا ری کلیمنگ کا کام کرتے ہیں، جبکہ "آئل مارکیٹنگ کمپنی"، "اوگرا" اور "ریفائنری" کی نئی قانونی تعریفیں بھی شامل کر دی گئی ہیں۔ مزید برآں پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی ادائیگی کو اوگرا سے لائسنس یافتہ ہر کمپنی، ریفائنری اور لائسنس ہولڈر کے لیے لائسنس کی لازمی شرط قرار دیا گیا ہے اور وفاقی حکومت کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ سرکاری گزٹ کے ذریعے وقتاً فوقتاً دونوں لیویز کی الگ الگ شرحیں مقرر کرے۔
اہم خبریں سے مزید