• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، وزیر اطلاعات کی گاڑی کے قریب فائرنگ کرنیوالا نوجوان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس اے کے علاقے میں ویک اینڈ نائٹ کے دوران مبینہ طور پر موج مستی کرتے ہوئےوفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی گاڑی کے قریب ہوائی فائرنگ کرنے والے نوجوان کو لاہور پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا،عطا تارڈ نے بتایا کہ اہل خانہ کے ساتھ جارہا تھا ، گاڑی نے بائیں جانب سے کراس کیا تو نوجوان نے 5 فائر کئے، کار کا پیچھا کیا ، ناکے پر اطلاع دی،۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے فوری طور پر ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے، جس کے بعد پولیس نے سیف سٹی اتھارٹی کی جدید ٹیکنالوجی اور کیمروں کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسامہ کو گرفتار کر کے اس کے زیر استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے کر ملزم کے خلاف ہوائی فائرنگ اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ لاہور پولیس کی اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
اہم خبریں سے مزید