• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی آئینی عدالت کو ترک دنیا کی آئینی عدالتوں کی کانفرنس میں بطور مبصر شامل کرلیا گیا

​اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی آئینی عدالت کو ترک دنیا کی آئینی عدالتوں کی کانفرنس میں متفقہ طور پر مبصر کی حیثیت سے شامل کر لیا گیا ہے۔ اس اقدام کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی آئینی روایات، ساکھ اور عزم کا ایک اہم اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔ جمہوریہ آذربائیجان کی آئینی عدالت کے سربراہ اور TÜRK-AY کے موجودہ صدر فرہاد عبداللایف نے اس فیصلے کے حوالے سے چیف جسٹس امین الدین خان کو باقاعدہ آگاہ کیا اور انہیں مبارک باد دی۔ ​یاد رہے کہ اس تنظیم کے مستقل ارکان میں ترکیہ، آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور ازبکستان شامل ہیں۔ مبصر کی حیثیت سے شمولیت کے بعد پاکستان اور ترک دنیا کی آئینی عدالتوں کے درمیان تعاون مزید مضبوط ہو گا اور وفاقی آئینی عدالتِ پاکستان اب عالمی آئینی تعاون کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید