• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار اور وینزویلا کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی)نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور وینزویلا کے نئے تعینات ہونے والے وزیر خارجہ وغیر ملکی تجارت فلیکس پلا سینسیا کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے فلیکس پلا سینسیا کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور وینزویلا میں حالیہ زلزلوں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے یکجہتی کا اعادہ کیا وینزویلا کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام اور امریکہ و ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سرا ہا۔
اہم خبریں سے مزید