• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین پر آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے تحفظات

اسلام آباد(آئی این پی )آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیادوں پر قیمتوں کے تعین پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پرانا نظام بحال کرنے کا مطالبہ کردیا ۔آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے وفاقی وزیرِ پیٹرولیم کو ہنگامی خط ارسال ،خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ روزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نظام سے ٹینکر انڈسٹری کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور کاروبار چلانا مشکل ہو جائے گا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق اس فیصلے کے باعث ٹینکر آپریشنز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید