• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی دھماکوں کی ’’جھوٹی خبر‘‘ پر تحقیقات کا دائرہ وسیع

ابوظبی (سبط عارف)متحدہ عرب امارات کی پبلک پراسیکیوشن نے دبئی میں مبینہ دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے سے متعلق جھوٹی خبر کی اشاعت کے معاملے میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ عرب امارات کے اٹارنی جنرل ڈاکٹر حمد سیف الشمسی نے کہا ہے کہ متعلقہ خبر رساں ادارے کی جانب سے خبر واپس لینے اور معذرت جاری کرنے کے باوجود تحقیقات جاری رہیں گی اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔پبلک پراسیکیوشن نے رپورٹر کا بیان ریکارڈ کرنے کے علاوہ خبر کی تیاری، منظوری اور اشاعت میں شامل متعلقہ افراد کو بھی طلب کر لیا ہے تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ خبر شائع کرنے سے پہلے معلومات کی تصدیق سے متعلق قانونی اور پیشہ ورانہ اصولوں پر کس حد تک عمل کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید