• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں کپاس کی پیداوار کم، سندھ میں اضافہ ہوگیا

لاہور (سودی) پنجاب کے مقابلے میں سندھ میں کپاس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ میں پندرہ جولائی تک کپاس کی پیداوار پنجاب کے مقابلے میں ریکارڈ 38فیصد زیادہ ہے جبکہ گزشتہ سال سندھ میں کپاس کی پیداوار پنجاب کے مقابلے میں محض پانچ فیصد زائد تھی ۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں آنے والی کپاس کا ایک بڑا سندھ سے لایا گیا ہے اور اندازہ ہے کہ سندھ میں کپاس کی پیداوار پندرہ جولائی تک کم از کم پچاس فیصد زائد ہے جس کی بڑی وجہ پنجاب بھر کے کاٹن زونز میں گنے کی غیر معمولی کاشت ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان بھر میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا تھا جس کے باعث خلیجی جنگ سے روئی کی درآمدات میں مزید تاخیر کی قیاس آرائیاں تھیں جس کے نتیجہ میں روئی کی قیمتیں ایک ہزار روپے فی من اضافے سے پنجاب میں 19ہزاراور سندھ میں اٹھارہ ہزار800روپے فی من تک پہنچ گئی تھی ۔
اہم خبریں سے مزید