• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان و بلوچستان لازم و ملزوم، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے پیچھے ”را“ سرفراز بگٹی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان اور پاکستان ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں ، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے پیچھے ”را“ ہے ، بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شعبان جاری ہے جس میں اب تک 91دہشت گرد جہنم واصل ہوچکے ہیں ،بلوچستان حکومت اور دھرنا کمیٹی کے مابین معاہدہ طے ہوچکا ہے ، زیارت سا نحہ تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کا قیام ہوچکا ہے ۔ ایک انٹرویو میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھاکہ بلوچستان میں صورتحال ایسی خراب بھی نہیں ہے کہ یہ کہا جائے کہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں تاہم حالات ٹھیک بھی نہیں ہیں اور نہ ہی اتنے خراب ہیں کہ کہا جائے کہ بلوچستان لہولہان ہوچکا ہے ۔ جو یہ کہتے ہیں کہ کراچی سے بلوچستان کا سفر ناممکن ہوگیا ہے تو غلط ہے کیونکہ جو حقیقت ہے وہ یہ ہے کہ ہماری ایک ہائی وے ہے جو کوئٹہ کو کراچی کے ساتھ جوڑتی ہے ،ایک ہائی وے کوئٹہ کو بولان اور جیکب آباد کے رستے جوڑتی ہے جبکہ ایک اور ہائی وے کوئٹہ کو پنجاب ،ملتان اور ڈیرہ غازی خان سے جوڑتی ہے جبکہ ایک ہائی وے کوئٹہ کو ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد سے اور کے پی سے جوڑتی ہے جبکہ ایک ہائی وے نوشکی ایران بارڈر سے کوئٹہ تا کراچی جاتی ہے یعنی ان سب کا فاصلہ ہزاروں کلومیٹرز میں ہے میں تسلیم کرتا ہوں کہ جو نوشکی والا ہائی وے ہے اس پر حالات ٹھیک نہیں ہیں جبکہ جو N-25 ہے جس پر ابھی کام بھی چل رہا ہے اور یہ کراچی سے جوڑتی ہے اس پر بھی کبھی کبھار واقعات ہوتے ہیں تاہم ادھر صورتحال اتنی خراب نہیں جتنی نوشکی والے میں ہے جبکہ جو N-70 ہے جو پنجاب سے جوڑتی ہے اس پر دن رات ٹریفک رواں دواں ہے ۔دن میں 82ہزار سے زیادہ گاڑیاں بولان سے جیکب آباد کے لئے آ جا رہی ہوتی ہیں اختر مینگل کہتے ہیں کہ وہ اپنے گھر نہیں جاسکتے لیکن آج ہی وہ اپنے گھر وڈھ پہنچے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہم کبھی اپنے علاقے سے نہیں نکلے ہم لڑے وہاں پر نواب صاحب کے ساتھ سارے ریاستی ادارے نواب صاحب کے ساتھ تھے لیکن ہم نے وہاں پر لڑائی لڑی ۔انہوں نے کہا کہ 2018ء کے بعد یہاں ایک حکومت آئی اس حکومت نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم نے اپیزمینٹ کرنی ہے وہ اس کو ری کنسیلیشن کہتے ہیں میں ری اپیزمینٹ کہتا ہوں دنیا کی کوئی ایک ریاست بتادیں جنہوں نے دہشت گردوں کے سامنے اپیزمینٹ کی ہو یہ ٹی ٹی پی کو لے کر آئے جسے پورا پاکستان دہشت گرد کہتا ہے اور یہ اس سے اپیزمینٹ کررہے تھے۔
اہم خبریں سے مزید