تہران(اے ایف پی)ایران میں احتجاج کے دوران پولیس اہلکار کے قتل کے الزام میں اتوار کو دو افراد کو پھانسی دے دی گئی۔ایرانی عدلیہ کے مطابق ارفان اسفندیاری اور گل محمد محمدی کوپولیس اہلکار کو ہلاک اور ویڈیو بیرون ملک بھیجنے کا ملزم قرار دیا گیا تھا۔اے ایف پی کے مطابق ایرانی عدلیہ کا کہنا ہے کہ ارفان اسفندیاری اور گل محمد محمدی کو وسطی شہر اصفہان میں پولیس اہلکاروں کو رسیوں سے سڑک کے سائن بورڈ کے ساتھ باندھنے، پتھروں سے زخمی کرنے، ان پر پٹرول چھڑکنے اور آگ لگانے کے الزام میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔عدالتی بیان میں کہا گیا کہ فردِ جرم کے مطابق دونوں افراد نے مبینہ واقعے کی ویڈیو بنائی اور اسے بیرونِ ملک موجود ٹی وی چینلز کو بھیجا۔