• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے اوکاڑہ، پنوعاقل اور حیدرآباد کے نئے دفاتر کے لئے افسران اور ملازمین سے رضاکارانہ تبادلے کے لئے نام طلب

راولپنڈی(ساجد چوہدری )پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کے شعبے میں ڈپٹی کنٹرولرز ملٹری اکائونٹس (ڈی سی ایم اے) اوکاڑہ، پنو عاقل اور حیدرآباد کے نئے دفاتر کیلئے مختلف کیڈرز کے افسران اور ملازمین سے رضاکارانہ طور پر تبادلے کے لیے نام طلب کر لیے گئے، جاری ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان دفاتر کے مؤثر اور بروقت آغاز کو یقینی بنانے کیلئے مختلف کیڈرز کے افسران اور ملازمین جن میں اکاؤنٹس آفیسر، اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر، سینئر آڈیٹر، آڈیٹر، ڈی ای او اور کلاس فور اسٹاف سے کہا گیا ہے کہ جو ملازمین مذکورہ دفاتر میں تعیناتی کے خواہش مند ہوں، ان کے نام متعلقہ دفاتر کے ذریعے 31 جولائی تک ارسال کئے جائیں۔

اہم خبریں سے مزید