کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا۔ ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ نوواں فائنل تھا جو ایکسٹرا ٹائم تک پہنچا، جبکہ اضافی وقت میں ایک گول سے فیصلہ ہونے کا تیسرا موقع بھی ثابت ہوا۔ اس سے قبل 2010 میں اسپین نے ہالینڈ اور 2014 میں جرمنی نے ارجنٹینا کو اضافی وقت میں ایک گول سے ہراکر ٹائٹل جیتا تھا۔ ورلڈکپ کی تاریخ میں 1934 میں اٹلی نے چیکوسلواکیہ، 1966 میں انگلینڈ نے مغربی جرمنی، 1978 میں ارجنٹینا نے ہالینڈ، 1994 میں برازیل نے اٹلی، 2006 میں اٹلی نے فرانس، 2010 میں اسپین نے ہالینڈ، 2014 میں جرمنی نے ارجنٹینا، 2022 میں ارجنٹینا اور فرانس کا فائنل اضافی وقت کے بعد برابر رہا جس کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جبکہ2026میں بھی چیمپئن کا فیصلہ فاضل وقت میں ہوا۔