کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا سابق فیلڈنگ کوچ شین میکڈرمٹ کے خلاف قانونی کارروائی پر سنجیدگی سے غور کررہا ہے۔انہوں نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔ آسٹریلوی شین چند روز قبل اپنی ذمہ داریوں سے الگ ہو گئے تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ شین میکڈرمٹ نے معاہدے کے مطابق چھوڑنے سے قبل نوٹس پیریڈ نہیں دیا اور اچانک جاب چھوڑ کر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے ، اس بنا پر انہیں طے شدہ مہینوں کی تنخواہ جتنی رقم ادا کرنا ہو گی لیکن میکڈرمٹ نے معاہدہ توڑنے پر رقم نہ لینے کی درخواست کی ہے۔ پی سی بی نے شین میکڈرمٹ کو رقم ادا کرنے یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کا کہا ہے، اس معاملے پر پی سی بی کرکٹ آسٹریلیا کو بھی آگاہ کرے گا۔