کراچی (اسٹاف رپورٹر) 1934 سے جاری فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں1950میں برازیل میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کا کوئی باضابطہ فائنل میچ نہیں کھیلا گیا تھا، یہ واحد موقع تھا جب ٹورنامنٹ کا اختتام چار ٹیموں کے درمیان رائونڈ رابن گروپ کی صورت میں ہوا۔ سرفہرست رہنے والی یوراگوئے کو فاتح قرار دیا گیا، برازیل دوسرے، سویڈن تیسرے اور اسپین چوتھے نمبر پر رہا تھا۔ 1942 اور 1946 میں عالمی جنگ کی وجہ سے ورلڈ کپ فٹبال کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا۔