• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ٹینس کھلاڑیوں کے لیے جینیاتی ٹیسٹ لازمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن نے خواتین کھلاڑیوں کے لیے جینیاتی جنس ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔ تمام کھلاڑیوں کو ایک بار جینیاتی ٹیسٹ کرانا ہوگا۔کھلاڑیوں کا گال، خون یا تھوک کا نمونہ لے کر ایس آر وائی جین کی موجودگی جانچی جائے گی ۔صرف وہی پلیئرز ڈبلیو ٹی اے ٹور کھیل سکیں گی جن کے ٹیسٹ میں SRY جین موجود نہ ہو۔ ٹیسٹ مثبت آنے والی کھلاڑیوں کا مزید طبی معائنہ کیا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید