• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ فائنل؛ اسپین کے حملوں سے ارجنٹائن ٹیم بوکھلاہٹ کا شکار

ٹورنٹو، کینیڈا (شکیل یامین کانگا) ارجنٹائن کی ٹیم ورلڈ کپ فائنل میں اسپین کے پے درپے حملوں سے بوکھلا گئی۔ پریشانی کے عالم میں اس کے کھلاڑیوں نے ہسپانوی پلیئرز کو کئی بار گرایا، جس کی پاداش میں اینزو فرنانڈیز ڈبل یلو کارڈ ہونے کے باعث میدان بدر کیے گئے۔ ارجنٹینا کی بے بسی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ فائنل میں اسپین کے پاس گیند کا کنٹرول 68 فیصد رہا، انہوں نے حریف گول پر گیارہ حملے کیے جنہیں ارجنٹائن کے گول کیپر نے ناکام بنایا۔ارجنٹینا کے کھلاڑیوں نے پانچ یلو اور ایک ریڈ کارڈ حاصل کیا جبکہ اسپینش ٹیم کو ایک بھی یلو کارڈ نہیں دکھایا گیا۔ دوسری جانب ورلڈ کپ فائنل میں شکست کے باوجود ارجنٹائن کے شہریوں نے اپنی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے بیونس آئرس کی سڑکوں کا رخ کیا اور ٹیم کی کارکردگی کا جشن منایا۔

اسپورٹس سے مزید