• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریکٹس میچ: بابر اور اذان اویس کی سنچریاں، پاکستان کے چار وکٹ پر 455 رنز

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دورہ ویسٹ انڈیز میں سائیڈ میچ میں کپتان بابر اعظم اور اذان اویس نے سنچریاں بنادیں۔کوئینز پارک کرکٹ کلب میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے دن پاکستان نے 137 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 455رنز بنائے۔بابر اعظم اور اذان اویس100،100رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔ عبداللہ فضل 50رنز بنا کر ریٹائرڈ ہوئے۔ امام الحق نے 10،سلمان علی آغا 46اور شان مسعود 70رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اسپورٹس سے مزید