• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی اسکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سیزن ٹو 15 ستمبر سے شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی اسامہ شارون نیازی اور مصباح الحق نے پریس کانفرنس میں پی سی بی نے قومی اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار اسکولز کے دوسرے سیزن کا اعلان کردیاجو 15 ستمبر سےشروع ہوگا ۔ اسکولز کو پی سی بی فنڈنگ اور تکنیکی مدد فراہم کرے گا۔پیر کو لاہور میں انہوں بتا یا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار اسکولز سیزن 2 میں اسکولوں کی تعداد 450 سے 1200 کردی جبکہ اضلاع کو 39 سے بڑھا کر 100 کردیا ہے۔ سیزن 2 میں تقریباً اٹھارہ ہزار طلبہ اپنے ضلع، ڈویژن، صوبہ اور قومی سطح تک کے چار مرحلوں میں شرکت کریں گے۔ بہترین پرفارمنس کرنے والوں کو انڈر 15، انڈر 17اور انڈر19اکیڈمیز میں مدعو کیا جائےگا ۔

اسپورٹس سے مزید