کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر نیتھن اسمتھ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔ نیتھن اسمتھ کے ساتھ بنگلہ دیش کے مصدق حسین اور انڈیا کے شبمن گل نامزد ہوئے تھے۔ دوسری جانب انگلینڈ کی اوپنر ڈینی ویٹ ہوج آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار پائی ہیں ۔