• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون و دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈئفنس بی میں یوسف سے 5لاکھ 78ہزار روپے اور موبائل فون, ٹاون شپ میں مقصود سے 3لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون, شیراکوٹ میں افضل سے 4لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون, نشترکالونی میں آصف سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون،مغل پورہ میں پرویز سے 3 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔شادباغ اور کاہنہ سے گاڑیاں جبکہ شمالی چھاونی انارکلی اور ہنجروال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

لاہور سے مزید