• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز رفتار منی ٹرک الٹ گیا، 2 افراد جاں بحق، 2 افراد زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر)عبداللہ گل انٹرچینج رنگ روڈ کے قریب تیز رفتار مزدا ٹرک فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دی گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 18 سالہ وسیم اور 18 سالہ حمزہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت 40 سالہ رفیق اور 30 سالہ اعجاز کے طور پر کی گئی ہے۔
لاہور سے مزید