• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس کو مطلوب ملزم پی آئی سی میں پولیس حراست سے فرار

لاہور(کرائم رپورٹر)کراچی پولیس کو مطلوب ملزم پولیس حراست سے فرار ہوگیا ۔ زرائع کے مطابق فقیر حسین نامی ملزم پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے فرار ہوا ۔ ملزم فقیر حسین کو کراچی پولیس نے مغلپورہ سے گرفتار کر کے کینٹ کچہری پیش کر کے ریمانڈ لیا اس دوران حراست میں طبیعت بگڑنے پر فقیر حسین کو پی آئی سی منتقل کیا گیا، جہاں ملزم پولیس پارٹی کو چکمہ دیکر فرار ہو گیا ۔
لاہور سے مزید