لاہور(خبرنگار )مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ طلحہ سعید نے کہا ہے کہ کشمیر کے انتخابات انتہائی اہم ہیں،اپنی تجوریاں بھرنے والوں اور مفادات کی سیاست کرنے والوں کو کشمیر کی غیور عوام مسترد کرے گی مرکزی مسلم لیگ کبھی کسی کو مایوس نہیں کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد پریس کلب میں مرکزی مسلم لیگ کی حمایت یافتہ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے امیدوار برائے ایل اے 45،وادی6خلیل الرحمن بیگ کے انتخابی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔