لاہور(کرائم رپورٹر)شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور مسائل کے حل کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی زیر صدارت ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جہاں انہوں نے شہریوں سے براہِ راست ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور متعلقہ پولیس افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے وراثتی مقدمات میں شہریوں کو لڑائی جھگڑوں سے بچانے کے لیے تمام ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسے معاملات کو قانون کے مطابق افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔