لاہورٟ(کر ائم رپو رٹر )ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1349ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 713افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گی ۔ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 893 ڈرائیوز،77کم عمرڈرائیور،546مسافراور 147 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔