لاہور (خبر نگار ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2026میں میٹرک (آرٹس، سائنس)، انٹر میڈیٹ(ایف اے آئی کام)، ایسوسی ایٹ ڈگری(بی اے) بی ایس (متبادل ایم اے)، بی بی اے، ٹیچر ٹرینگ پروگرامز اور پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومہ پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز کے داخلے جمع کروانے کی آخری تاریخ 10اگست جبکہ پی ایچ ڈی، ایم فل، ایم ایس، ایم ایس سی میں داخلے جمع کروانے کی آخر ی تاریخ 17اگست ہے۔ جاری طلبہ بذریعہ سی ایس ایم کے ذریعے اگلے سمسٹر کی انرولمنٹ مورخہ24 اگست تک کر وا سکتے ہیں۔