لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جدید سمارٹ کیمروں اور ورچوئل پیٹرولنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے لاہور میں فارمیسی سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، ادویات اور دیگر سامان چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ملزم نے بھٹہ چوک میں واقع ایک فارمیسی کی دیوار اور شیشے کا دروازہ توڑ کر واردات کی اور بعد ازاں پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے فرار ہو گیا۔