• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت، پی ایم اے کا حکومت کو الٹی میٹم جاری

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) نے ملک بھر میں جان بچانے والی ضروری ادویات کی شدید اور خطرناک قلت کے معاملے پر متعلقہ حکام کی مسلسل بے عملی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس صورتحال کے باعث صحت کا بحران مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ملک گیر صحت کے ہنگامی بحران پر خبردار کیے جانے کے تقریباً ایک سال بعد بھی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے اس امر پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے کہ متعلقہ اداروں نے اس جان لیوا مسئلے کے حل کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا۔
لاہور سے مزید