• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش میں واسا، ایم سی ایل کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہیں، کمشنر لاہور

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور نعمان یوسف نے لاہور شہر تیز بارش کے باعث تمام محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ واسا، ایم سی ایل، ایل ڈی اے کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہیں، تمام اے سی ز اپنی تحصیلوں میں نکاسی آب آپریشن کی نگرانی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ واسا کے تمام ٹاون ڈائریکٹرز اپنے ٹاؤنز کی مکمل مانیٹرنگ رکھیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ورکنگ ڈے ہے تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھا جائے فوری ردعمل دیا جائے، سی بی ڈی اور روڈا سمیت تمام فیلڈ ٹیمیں اپنے پوائنٹس پر ردعمل دینے کیلئے الرٹ رہیں۔ ڈسپوزل اسٹیشنز کے پمپس کو آپریشنل رکھا جائے۔ 
لاہور سے مزید