• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل پریڈ کا مقصد اہلکاروں کو ہمہ وقت الرٹ رکھنا ہے، آئی جی

لاہور (کرائمرپورٹر): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ سینئر پولیس افسران نے پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ پریڈ میں شریک دستوں نے سلامی پیش کی۔ جنرل پریڈ میں پولیس لائنز، ڈولفن فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ، ایس پی یو، لیڈیز پولیس، انویسٹی گیشن ونگ اور آپریشن ونگ تھانہ جات کے افسران و جوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پریڈ کے دوران سینئر افسران نے پریڈ میں حصہ لینے والے افسران و جوانوں کا ٹرن آؤٹ چیک کیا۔ جنرل پریڈ میں شریک اہلکاروں کے چاق و چوبند دستوں نے شاندار مارچ پاسٹ کیا جبکہ خواتین اہلکاروں نے بھی جنرل پریڈ میں بھرپور حصہ لیا۔ ۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ جنرل پریڈ کا مقصد اہلکاروں کو ہمہ وقت الرٹ رکھنا اور ان میں ڈسپلن، اتحاد اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پریڈ کسی بھی فورس کے ڈسپلن کا بہترین مظاہرہ ہوتی ہے اور یہ پولیس فورس کی تاریخ، ورثے اور روایات کی عکاس بھی ہے۔
لاہور سے مزید