• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ اہم دینی ذمہ داری،علماء کرام

لاہور(خبرنگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ بادامی لاہورکے زیر اہتمام علاقہ بھر کے علماء کرام کا اجلاس پیررضوان نفیس کی صدارت میں جامعہ حمیدیہ بادامی باغ میں ہوا۔ اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا حافظ محمداشرف گجر، ڈاکٹر عبدالواحد قریشی، مولاناعتیق الرحمن، مفتی محمدعثمان، مولانا خالد خان، مولانا رحمت اللہ کاکڑ، مولانا صغیراحمد خان، مفتی پیرخالد محمود، مولانا نوید مدنی، مولانا عبدالرؤف، مولاناسمیع اللہ ودیگر علماء نے شرکت کی۔اجلاس میں 7ستمبر وحدت روڈ کرکٹ گراؤنڈ لاہور میں منعقد ہونیوالی کانفرنس کی تیاری کا جائزہ لیا گیا اور علاقائی طورپر متعدد کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کا کہنا تھا کہ تحفظ ختم نبوت کا کام کرنا یہ ایمان کی علامت اور نشانی ہے عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ اہم دینی ذمہ داری ہے۔
لاہور سے مزید