ملتان (سٹاف رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ایس ایس پی آپریشنز ملتان حیدر علی کے ہمراہ عرس کے حوالے سے دربار حضرت بہاؤالدین زکریا کا وزٹ کیا اور سیکورٹی کے انتظامات کو چیک کیا۔اس دوران ایس پی سٹی بیدار بخت ، ڈی ایس پی دہلی گیٹ ضیاء اللہ اور دیگر پولیس افسران ان کے ہمراہ تھے۔سی پی او ملتان نے دربار کی سیکیورٹی کو چیک کیا اور ضروری ہدایات دی ایس پی سٹی نے افسران کو عُرس کیلئے سیکیورٹی انتظامات، تعینات نفری، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور دیگر اقدامات پر بریفنگ دی۔سی پی او ملتان نے افسران کو ہدایت دی کہ عُرس مبارک پر ہر شخص کو مکمل چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیا جائے تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ نہ ہو سکے۔سی پی او ملتان نے مزید کہا کہ سیکیورٹی پر مامور افسران ہمہ وقت الرٹ رہیں اور شرپسند عناصر پر نظر رکھیں تاکہ عُرس مبارک پرامن طور پر منعقد ہو۔