ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں پانچ نامزد اور نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ قادر پورراں پولیس کو رمضان نے بتایا کہ صبح نیند سے بیدار ہوئے تو میری دو بیٹیاں سمبل اور امبر موجود نہ تھی جہنیں ملزمان شہباز ، عباس ، زرینہ اور کاشف اغوا کرکے فرار ہوگئے شاہ شمس پولیس کو اشرف نے کہا کہ نامعلوم ملزمان نے میرے بیٹے سفیان کو اغوا کرلیا نیوملتان پولیس کو منظور نے بتایا کہ گھر آیا میری فیملی موجود نہ تھی داماد نے بتلایا کہ ملزم ازان نامعلوم کے ہمراہ فیملی کو کیری ڈبہ مین بٹھاکر اغوا کرکے لے گیا کپ پولیس کو فرحانہ سلیم نے بتایا کہ میرا بیٹا مکی گھر سے باہر گیا واپس نہیں قوی شبہ ہے بیٹے کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا بستی ملوک پولیس کو صفدر نے بتایا کہ میرے بیٹے کامران کو نامعلوم ملزمان اغوا کرکے لے گئے یامین کی بیوی کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا سٹی شجاع آباد پولیس کو زاہدہ نے کہا کہ نامعلوم ملزما میری بیٹی کو اغوا کرکے فرار ہوگیا جبکہ سٹی جلالپور پولیس کو فیاض احمد نے بتایا کہ چار نامعلوم ملزمان میری بیوی رخسانہ اور بیٹی علیزہ کو اغوا کرکے لے گئے ۔پولیس نے نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔