• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کے ملزم کی ضمانت منظور

ملتان(سٹاف ر پورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی ضمانت وکلا دلائل کے بعد منظور کرتے ہوئے رہا کرنیکا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد نعمان محمود نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کیخلاف پولیس تھانہ ستیل ماڑی نے رواں سال مقدمہ نمبر 1015/26درج کیا جس میں موقف اختیار کیا کہ ملزم سے دوران چیکنگ منشیات برآمد ہوئی تھی پولیس نے اسے گرفتار کیا اور عدالتی حکم پر جیل بھجوا دیا وہ بے گناہ جیل میں قید ہے جبکہ مقدمہ بے بنیاد ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا جائے۔ تاہم عدالت نے وکلا دلائل کے بعد ملزم کو رہا کرنیکا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید