• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلسازی سے بیرون ملک جانے کی کوشش میں گرفتار تین مسافروں سے تفتیش کا دائرہ وسیع

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ائیرپورٹ پر جعلسازی سے بیرون ملک جانیکی کوشش میں گرفتار تین مسافروں اور امیگریشن اہلکار سے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیاگیا ہے ایف آئی اے ذرائع کے مطابق دوراں تفتیش مزید ایجنٹوں کو بھی شامل تفتیش کیا ہے جو نامکمل کاغذات اور غلط کوائف کے حامل کاغذات تیار کرکے شہریوں سے دھوکہ دہی کے مرتکب تھے اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ان افراد کے ائیرپورٹ پر موجود مختلف اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ ایف آئی اے امیگریشن اہلکاروں سے بھی رابطے تھے جو ان کو بھاری رشوت کے عوض سہولت کاری فراہم کرتے ہے ان سرکاری اہلکاروں کی تفصیلات بھی اکٹھی کی جارہی ہیں گرفتار امیگریشن اہلکار سے بھی تفتیش جاری ہے۔
ملتان سے مزید