• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایس نشتر کے وارڈز کے دورے‘ صفائی اور ریکارڈ میں خامیوں پر برہمی کا اظہار

ملتان (سٹاف رپورٹر) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال ڈاکٹر عبدالقادر خان نے گزشتہ روز نشتر ہسپتال کے متعدد انڈور وارڈز کے اچانک دورہ کئے۔ دورے کے دوران ایم ایس نے وارڈز کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ایک وارڈ کے واش رومز کی حالت انتہائی خراب پائی گئی۔ اس پر ڈاکٹر عبدالقادر خان نے صفائی کے عملے کو فوری وارننگ جاری کی اور ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی کے معیار کو ہر صورت بہتر بنایا جائے۔ دورے کے دوران مریضوں کے بستروں کے نیچے سے صفائی کی غیر معیاری صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا اور اس پر متعلقہ ہیڈ نرس کو بھی وارننگ جاری کی گئی.ڈاکٹر عبدالقادر خان نے متعلقہ عملے کو فوری طور پر تمام معاملات درست کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کی حفاظت اور صفائی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے۔
ملتان سے مزید