ملتان ( سٹاف رپورٹر ) خاتون سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے علاقہ مکینوں کے ہتھے چڑھ گیا دھلائی کے بعد پولیس کے حوالے ۔صدر پولیس کو بستی گجراں والی سے شمائلہ بی بی نے اطلاع دی کہ گھر میں اکیلی رہتی عبدالقدیر محلے میں نان چنے کی ریڑھی لگاتا گھر آیا اور مجھے زبردستی پکڑ کر مبینہ زیادتی کی کوشش شروع کردی میرے شور شرابہ پر علاقہ مکین جمع ہوگئے جن کو آتا دیکھ کر عبدالقدیر فرار ہونے لگا تو مکینوں نے دبوچ لیا ۔اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور عوام کے ہاتھوںپکڑے جانیوالے شخص جس کی خوب دھلائی کی ہوئی کو اپنی تحویل میں لیکر تھانہ منتقل کردیا اور کارروائی شروع کردی ۔