• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزما ن نے شہری کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) کینٹ پولیس نے شہری کو بیمانہ تشدد کرکے قتل کرنے کے الزام میں بہن کی مدعیت میں 10ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس کو کومل ناز نے بتایا کہ میرے بھائی عامر کو ملزمان اقبال احمد ، محب علی ، منیر ، کامران ، عباس وغیرہ اٹھاکر جمال کے گھر لے گئے جہاں ملزمان نے بھائی کو بیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا والدہ بھائی چھروانے پہنچے تو ملزمان نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا کپڑے پھاڑ دیئے اور وڈیو بناتے رہے اطلاع پولیس کی تو پولیس کو آتا دیکھ کر ملزمان فرار ہوگئے بھائی کو ریسکیو 1122نے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے بہن کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید