• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثہ میں خاتون جاں بحق، نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ٹریفک حادثہ میں خاتون کے جاں بحق ہونے کے الزام میں نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ سیتل ماڑی پولیس کو سہیل نے بتایا کہ میری بیوی ارم اپنے بھائی رمضان کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہی تھی کہ پیچھے سے آنے والی تیزرفتار بس کی ٹکر سے بیوی ارم شدید زخمی ہوگئی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی چل بسی اور ڈرائیور فرار ہوگیا ۔پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید